Advertisement

فلم ’دی کشمیر فائلز‘ ہر ہندوستانی کو دیکھنی چاہیے، عامر خان 

دی کشمیر فائلز

دی کشمیر فائلز

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ فلم ’’دی کشمیر فائلز‘‘ کی کامیابی کی بے حد خوشی ہے اور میرے خیال سے ہر ہندوستانی کو یہ تاریخی فلم دیکھنی چاہیے۔ 

بھارت کے نامور ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کی فلم ’’دی کشمیر فائلز‘‘ 11 مارچ کو ریلیز ہوئی جسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے اور دنیا بھر سے فلم کو بے پناہ محبت دی جارہی ہے جب کہ باکس آفس پر بھی فلم خوب راج کررہی ہے ، یہاں تک کہ 3 روز قبل اجے دیون گن کی ریلیز ہونے والی کمرشل فلم ’’بچن پانڈے‘‘ بھی اس فلم کی کامیابی کو نہ روک سکی۔

Advertisement

دوسری جانب بھارت کے نامور فلمی تجزیہ کار اور ناقدین کی جانب سے بھی فلم کی کہانی کو بے حد سراہا گیا ہے اور اسے 4.5 کی ریٹنگ دی گئی ہے جو اب تک 167 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

خیال رہے ’’دی کشمیر فائلز‘‘ جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی ایک فلم ہے جس کا مقصد پورے بھارت میں مسلم مخالف جذبات کو ہوا دینا ہے جب کہ فلم میں کشمیری پنڈتوں کے خلاف تشدد کے دعوؤں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: متنازع فلم “کشمیر فائلز” کی نمائش کے دوران مسلمان مخالف نعرے بازی

اس سے قبل بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر عادل آباد کا ایک سینما متنازع فلم ’’دی کشمیر فائلز‘‘ کی نمائش کے دوران پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا تھا جس پر انتہاپسندوں نے وہاں موجود مسلمانوں کو پیٹنا شروع کردیا۔

دوسری جانب بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے جب فلم ’دی کشمیر فائلز‘ سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں یہ فلم ضرور دیکھوں گا کیوں کہ یہ تاریخ کا ایک ایسا حصہ ہے جو ہمارا دل دکھاتا ہے کیوں کہ اس دور میں جو کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ہوا، وہ بہت دکھی تھا۔

عامر خان نے کہا کہ اب اگر اس موضوع پر فلم بنی تو یہ ہر ہندوستانی کو دیکھنی چاہیے جب کہ اس فلم نے سب لوگوں کے جذبات کو ابھارا ہے ، خاص طور پر ان لوگوں کے جو انسانیت پر یقین رکھتے ہیں اور مجھے فلم کی کامیابی کی بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version