حریم شاہ کا اصلی نام کیا ہے؟ عدالت میں نیا انکشاف

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ اکثر اپنے متنازعہ ویڈیو اوربیانات کی بنا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں، اس طرح کی ایک ویڈیو جس میں انہوں نے پہلے منی لانڈرنگ یعنی پیسے باہر منتقل کرنے کا اقرار کیا جبکہ بعد میں ایک اور ویڈیو کےذریعے اسے مذاق قرار دیا تاہم وہ اب وہ منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو مطلوب ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے انکوائری کے معاملے پر حریم شاہ کی انکوائری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت وکیل نے حریم شاہ کی بیماری سے متعلق ایک میڈیکل سرٹیفیکٹ جمع کروایا ہے جو کہ ترکش زبان میں ہے لیکن اس میں حریم شاہ کے نام کی جگہ فضا حسین درج ہے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے حریم شاہ کوسی آئی اے کے سامنے پیش ہونے کےلئےکہا ہے تاہم وہ اس وقت ترکی میں موجود ہیں۔
حریم شاہ کے نام سے جانے والی پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر کا اصل نام فضا حسین ہے لیکن یہ اپنے اصل نام سے زیادہ فرضی نام یعنی حریم شاہ سے پہچانی جاتی ہیں جس کا انشکاف سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروایا جانے والا میڈیکل سر ٹیفیکٹ ہے جس میں ان کا نام فضا حسین درج ہے۔۔
حریم شاہ نے اپنی ابتدائی تعلیم دینی درسگاہ سے حاصل کی، جبکہ پشاور یونیورسٹی سے فلسفے میں ماسٹرکیا۔ جبکہ 28 جون 2021 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلال شاہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

