Advertisement

لیجنڈ اداکار مسعود اختر انتقال کرگئے

ماضی کے معروف اداکار مسعود اختر طویل علالت کے بعد بیاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے، چند دن روز قبل مسعود اختر میں  پھیپڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ  گزشتہ ایک ماہ سے لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

مسعود اختر 5 ستمبرمیں 1940 میں ساہوال میں پیداہوئے جبکہ 1960  کی دہائی میں اسٹیج سے فنکارانہ زندگی کا آغاز کیا اور اپنی بہترین اداکاری کی بدولت مختصر وقت کے بعد اسٹیج کے مشہور اداروں میں شمار کئے جانے لگے جبکہ پاکستانی ٹیلیویژن کے لئے ان کی خدمات کسی تعرف کی محتاج نہیں انہوں نے کئی لازوال ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ساتھ ہی کئی فلموں میں بطور ولن یعنی منفی کردار ادا کئے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی فنی خدمات کی بدولت 14 اگست 2005 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔

مسعود اختر کے انتقال سے فن اداکاری کا ایک عہد ختم ہوگیا۔ ان کے انتقال پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نےگہر ے دُکھ کا اظہارکیا اور کہا کہ مسعود اختر نے زندگی بھر فن کی خدمت کی، مشفق انسان تھے۔ کئی باری الحمراء کی کورننگ باڈی کا حصہ رہے، الحمرا کے لئے انکی خدمات مثالی تھیں۔

جبکہ ترجمان الحمراء مسعود اختر کے فن و شخصیت پر جلد نشست کا انعقاد کریں گے۔اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے، لواحقین کو صبر جمیل عطا ء فرماے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ان کے اکلوتے بیٹے کا انتقال بھی 5 ماہ قبل ہوا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت ناساز رہنی لگی تھی۔

اداکار مسعود اختر کی نماز جنازہ بعد نماز عصر عثمان بلاک گلشن راوی میں ادا کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version