Advertisement

سجل اور احد میں علیحدگی؛ اداکارہ کا ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کے بعد سجل علی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سجل علی کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہو گیا ہے جس میں انہوں نے بلال عباس کے ہمراہ شرکت کی تھی۔

اس دوران اداکارہ نے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر بات کی، میزبان نے شادی کے بعد ہونے والی تبدیلی پر سوال کیا تو جواب میں انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بہت ساری تبدیلیاں آتی ہیں اور انسان کے ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں۔

سجل کا کہنا تھا کہ شادی کے ڈیڑھ سال تک مشکلات ہوتی ہیں، اس کے بعد انسان عادی ہوجاتا ہے ویسے اگر شریک حیات اچھا ہو اور تعاون کرنے والا ہو تو زندگی بہتر بن جاتی ہے اور انہوں نے شوہر احد رضا کو تعاون کرنے والا شخص قرار دیا۔

اسی دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنے شوہر سے متعلق ایک لفظ بولیں جس پر اداکارہ ہنس پڑیں اور کوئی جواب نہیں دیا۔

میزبان کی جانب سے ٹوکنے پر سجل علی نے کہا کہ وہ سوچ رہی ہیں کہ کہیں وہ شوہر سے متعلق کچھ زیادہ ہی نہ بول دیں۔

Advertisement

جس کے بعد اداکار بلال عباس نے کہا کہ احد رضا میر اداکارہ کی جان ہیں، جس پر اداکارہ ہنس پڑی اور کہا کہ بس جواب مل گیا۔

دوسری جانب مداح اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبروں کے بعد ان کے پرانے انٹرویوز کو نکال کر ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق چہ مگوئیاں کر رہے ہیں۔

شادی ختم ہونے اور طلاق کی افواہوں پر تاحال سجل علی اور احد رضا میر نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی اور 2021 کے اختتام تک دونوں میں ناراضگی اور علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم دونوں نے ایسی خبروں پر کوئی وضاحت نہیں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version