Advertisement

’مہنگائی نے اتنا بھی دماغ خراب نہیں کیا کہ زرداری ، مولانا یا شہباز مسیحا لگنے لگیں‘

مہنگائی

مہنگائی

نامور اداکار وگلوکار خالد انعم کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے دماغ ضرور خراب کردیا ہے لیکن اتنا خراب بھی نہیں کیا کہ آصف زرداری، شہباز شریف یا  مولونا فضل الرحمان مسیحا لگنے لگیں۔ 

ملک میں مہنگائی آئے روز نئے ریکارڈ قائم کرتی جارہی ہے اور عوام پانی ، گیس اور بجلی سمیت بے روزگاری سے شدید پریشان دکھائی دیتے ہیں جب کہ  مہنگائی سے متعلق کرکٹ اور شوبز سے وابستہ شخصیات بھی تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی کی شرح 16.49 فیصد تک پہنچ گئی

ایسی صورتحال پر اداکار وگلوکار خالد انعم نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ ڈال کر عوام کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دی۔

اداکار خالد انعم نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’’ مہنگائی نے دماغ ضرور خراب کردیا ہے لیکن اتنا خراب بھی نہیں کیا کہ سابق صدر آصف زرداری، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف یا پی ڈی ایم کےرہنما مولونا فضل الرحمان مسیحا لگنے لگیں‘‘۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ’’ میں ان لوگوں پر حیران کو جو اب لوگوں پر اب بھی اعتبار کرتے ہیں ‘‘۔

Advertisement

ایک صارف نے لکھا ’’ پاکستان کے لیے کوئی میسحا نہیں ہے ، اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے‘‘۔ تاہم ایک صارف نے ان کی پوسٹ سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سر اس فہرست میں عمران خان کا بھی اضافہ کردیں۔

Advertisement

اس سے قبل اپنی ایک اور ٹوئٹ میں اداکار خالد انعم نے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے سندھ ہاؤس اسلام آباد کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ’’پاکستانی سیاسی ٹین ڈبوں کا سفر ، چھانگا مانگا کے کباڑ خانے سے سندھ ہاؤس تک ، اپلے کو دن میں پانچ بار بھی دھو لو مگر وہ اپلا ہی رہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version