امریکی گلوکارہ کے طیارے پر آسمانی بجلی گر گئی، مداح پریشان

امریکا کی معروف گلوکارہ مائلی سائرس کے طیارے سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ جنوبی امریکی ملک پیراگوئے کے دارالحکومت اسونسیون جا رہی تھیں کہ اس دوران طیارے سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی جس کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تاہم وہ محفوظ رہیں۔
گلوکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حادثے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں انہوں نے اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ ہمارا جہاز آسمانی بجلی میں بری طرح پھنس گیا تھا تاہم خوش قسمتی سے میں اور میرے اہل خانہ محفوظ ہیں۔
مائلی سائرس کا کہنا تھا کہ طیارے میں دوست، بینڈ کا عملہ اور خاندان کے لوگ سوار تھے۔
واضح رہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مائلی سائرس اسونسیون کے لیے دوبارہ روانہ کب ہوئیں یا پھر انہوں نے موسم کی وجہ سے دورہ عارضی طور پر منسوخ کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News