Advertisement

کپل شرما کو ڈلیوری رائیڈر کے روپ میں دیکھ کر مداح پریشان

مشہور بھارتی کامیڈی شو کے میزبان و اداکار کپل شرما کو ڈلیوری رائیڈر کے روپ میں دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔

ان دنوں کپل شرما بھارتی اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر نندیتا داس کی فلم میں اپنے کردار کی شوٹنگ کے لئے شمالی مشرقی بھارتی ریاست اوڑیسہ کے صدر مقام بھوبینسور میں موجود ہیں۔

 فلم میں کپل ایک فوڈ ڈلیوری رائیڈر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

 اداکار کپل کے ایک پرستار نے ان کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں بائیک پر بیٹھے اپنے پیچھے ایک ڈلیوری بیگ لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر کے ساتھ کیپشن مداح نے لکھا کہ سر میں نے آج آپ کو لائیو دیکھ لیا، جس کے جواب میں کپل نے لکھا کہ کسی کو بتانا مت۔

Advertisement

 ایک اور صارف نے پوچھا کہ سر کیا دوسرا کام ڈھوند لیا ہے؟

ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ پارٹ ٹائم جاب کرتے ہیں کپل پاجی جبکہ ایک اور نے کہا کہ یہ تو سچ میں کپل ہیں۔

واضح رہے کہ اس فلم میں اپنے کردار کے متعلق کپل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ نندیتا کے اس پروجیکٹ کے حوالے سے خاصے پرجوش  اور خوش ہیں۔

حال ہی میں کپل شرما اور نندیتا داس نے اوڑیسہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائیک سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات کی تصویر کپل نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ ایک خیر سگالی ملاقات تھی جہاں چیف منسٹر نے ان کی کافی آؤ بھگت کی، وہ جس پر ان کے مشکور ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version