Advertisement

احد اور سجل کی علیحدگی؟ صبور علی  نے احد کی والدہ کے بارے میں سب کچھ بتادیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی کی بہن صبور علی نے احد کی والدہ کے بارے میں سب کچھ بتادیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے مخلتف پیجز پر صبور علی کی کچھ ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں جس میں وہ احد رضا میر اور ان کی والدہ ثمر میر کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں صبور علی اداکار احد کے بارے میں کہتی ہیں کہ میں نے انہیں کہا تھا جس دن سے آفیشل ہوگا تب سے احد بھائی بولو گی اور پھر جب آفیشل ہوا انہوں نے انسٹا پر پوسٹ لگائی تو سب نے کہا کہ بولو بولو پھر میں نے بولا اور پوسٹ بھی کی اور سب کو بہت  اچھا لگا۔

اداکارہ نے احد کی والدہ کے بارے کہا کہ ایک بار ہم بات کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ایک چینل پر احد کا ڈرامہ آرہا اور ایک پر سجل کا، تو میں نے فوراً کہا کہ ہاں اور ہر چینل پر صبور کا ڈرامہ چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسڑی کی معروف اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی خبریں گزشتہ دنوں سے زیرگردش ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی طلاق سے متعلق چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ دونوں نے قانونی طریقے سے راہیں جدا کر لی ہیں تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی وضاحت یا تصدیق نہیں کی گئی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version