سارہ خان کی اپنے شوہر کے ہمراہ خوبصورت تصویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ سارہ خان کی اپنے شوہر و گلوکار فلک شبیر کے ہمراہ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ اپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ اسکن کلر کی ساڑھی پہنی ہوئی ہیں جبکہ فلک شبیر وائٹ کلر کا قمیض شلوار پہنے ہوئے ہیں۔
سارہ خان کی جانب سے کچھ دیر قبل شئیر کی گئی تصویر پر تاحال ہزاروں لائیکس آچکے ہیں۔
اس سے قبل فلک شبیر نے اپنی بیٹی عالیانہ کے ہمراہ خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھیں۔
گلوکار فلک شبیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں فلک شبیر شادی کی تقریب میں اپنی بیٹی عالیانہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں کھیل رہے تھے۔
ان تصویروں کو شئیر کرتے ہوئے سارہ اور فلک نے لکھا میری زندگی ہے تو۔۔۔
گلوکار کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے عالیانہ اور ان کی فیملی کو دعائیں دی جارہی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News