Advertisement

شہناز گِل کا ٹرولنگ کرنے والوں کو کرارا جواب

بھارتی اداکارہ شہناز گِل نے ٹرولنگ کرنے والوں کو کرارا جواب دے دی۔

حال ہی میں اداکارہ نے مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کے ساتھ گزارے لمحوں اور اُن کی موت کے بعد گزرنے والی زندگی سے متعلق بھی بات کی۔

شہناز گِل کو سدھارتھ کی موت کے بعد مداحوں کی جانب سے ہنسنے اور دوبارہ سے زندگی کی جانب لوٹ آنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اداکارہ نے ٹرولنگ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے ہنسنے کا موقع ملے گا تو میں یقیناً ہنسوں گی، میں  خوش رہوں گی، اگر مجھے دیوالی منانا اچھا لگتا ہے تو میں دیوالی بھی ضرور مناؤں گی کیونکہ زندگی میں خوش رہنا بہت ضروری ہے۔

Advertisement

شہناز گِل نے کہا کہ میں خود بھی خوش رہنے کی کوشش کرتی ہوں، آج میں پہلی بار اس موضوع پر بات کر رہی ہوں اس لیے کہ یہ سوال مجھ سے پوچھا گیا ہے اور مجھے خوش رہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں خوش رہوں گی کیونکہ سدھارتھ مجھے خوش دیکھنا چاہتا تھا، سدھارتھ نے مجھے کبھی بھی نہیں ٹوکا تھا کہ ہنسو مت، اب میں ہمیشہ ہنسوں گی اور اپنا کام بھی جاری رکھوں گی، مجھے زندگی میں بہت آگے جانا ہے

یاد رہے کہ 2 ستمبر 2021 کو شہناز گِل کے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی موت کی ہوئی تھی۔

سدھارتھ شکلا کی موت کے لمبے عرصے بعد شہناز گِل نے اپنے منیجر کی منگنی پر شرکت کی تھی جس پر اُنہیں سدھارتھ شکلا کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version