فلک شبیر کا اداکارہ نور ظفر کی شادی سے متعلق اہم انکشاف

پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے اپنی سالی اداکارہ نور ظفر خان کی شادی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
فلک شبیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ اپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔
مداحوں نے گلوکار کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان اور بیٹی عالیانہ کے علاوہ ایک سوال اُن کی سالی نور ظفر کی شادی سے متعلق بھی پوچھا۔
فلک شبیر نے جواب میں کہا کہ نور ظفر خان کی شادی جس سے ہوگی وہ لڑکا تو لندن سے ہے اور شادی پہاڑوں میں ہوگی۔
گلوکار کا یہ جواب کس حد تک سہی ہے اس کا ابھی کوئی علم نہیں۔
دوسری جانب اس جواب سے متعلق سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مخلتف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

