Advertisement

احد نے سجل علی کو کس معروف اداکارہ کی وجہ سے طلاق دی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پاکستانی شوبز کی حسین ترین سمجھی جانے والی جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی مبینہ طلاق کے حوالے سے جہاں مختلف خبریں سامنے آرہی ہیں، وہیں اب ان میں ایک اور دعوے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر راجا مطلوب نامی کانٹینٹ کریئیٹر نے احد رضا کے مبینہ افیئرز سے متعلق کچھ دعوے کئے ہیں۔

راجا مطلوب نے اپنی ویڈیو میں صحافی یاسر شامی کی جانب سے سجل پر لگائے گئے الزام کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا۔

صحافی یاسر شامی نے ذرائع کے حوالے دعویٰ کیا تھا کہ احد، سجل کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے، سجل نے احد کے فیصلے سے اختلا کیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آنے لگیں۔

ویڈیو میں راجا مطلوب کا کہنا تھا کہ اگر احد سچ بولیں تو آپ کو پتا چل جائے گا کہ طلاق کی اصل وجہ کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شوبز شخصیات احد کو جانتی ہیں کہ وہ کس قسم کے انسان ہیں اور وہ کس حالت میں پکڑے جا چکے ہیں، ان کے کتنے افیئرز ہیں اگر وہ یہ بتا دیں تو ان کے پاس بڑا آدمی بننے کا چانس ہے۔

راجا مطلوب نے اپنے ویڈیو پیغام میں سجل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

گزشتہ دنوں شوبز صحافی آمنہ عیسانی اور حسن چوہدری نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے، تاہم اس معاملے پر دونوں  نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version