رِض احمد کا آسکر ایوارڈز میں نئی تاریخ رقم کرنے پر خوشی کا اظہار

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رِض احمد نے آسکر ایوارڈ میں نئی تاریخ رقم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اداکار کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آسکر ایوارڈ کی تقریب سے اپنی کچھ تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جب آپ اپنے لائف کوڈ کو تبدیل کرتے ہیں تو آپ یہ سیکھتے ہیں کہ کبھی بھی اپنے آپ کو خام حالت میں دوسروں کے سامنے پیش نہیں کرنا بلکہ پہلے اپنے آپ کو مکمل طور پر تیار کرنا ہے۔
رِض احمد نے اپنی فلم دی لانگ گڈ بائی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس فلم میں خاندان اور ان کے خوف، موسیقی اور پیغام، اردو اور انگریزی سبھی کچھ موجود تھا کچھ بھی نہیں چھوڑاگیا۔
اُنہوں نے لکھا کہ تمام فلموں میں اس فلم کے لیے آسکر جیتنا؟ ایک سبق ہے جس حوالے سے آپ سوچتے ہیں کہ آپ کو نہیں کرنا چاہئیے دراصل آپ کو وہی کرنا ہے۔
اداکار نے لکھا کہ آسکرایوارڈ بہت وزنی ہے، اس ایوارڈ کو 12 گھنٹے تک تھامے رکھنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کا کندھا جسم سے الگ ہورہا ہے، اور شاید یہ بھی ایک سبق تھا۔
رِض احمد نے لکھا کہ جو وزن آپ اٹھائے ہوئے ہیں وہ انعام ہے، بالکل ویسے ہی جیسے درد شاعری بھی ہے، تحفہ اور زحمت بھی ہے، تو اپنی مشکلات کا مقابلہ کریں، اُنہیں گلے سے لگائیں کیونکہ ان مشکلات کا ساتھ ہی آپ کو بلندی پر لے کر جائے گا۔
اُنہوں نے لکھا کہ ہم نے اس فلم کے ساتھ یہی کیا، اپنے ڈراؤنے خوابوں کو فلم میں تبدیل کر کے اسکرین پر پیش کردیا تو وہ ایک بڑے خوبصورت خواب میں بدل گئے۔
رِض احمد نے اپنی پوسٹ میں زندگی میں اس نئے سبق کو سیکھنے کا موقع ملنے پر اللہ کاشکر اداکیا اور اپنی اس فلم کو بنانے میں مدد کرنے والے تمام لوگوں کی تعریف بھی کی۔
واضح رہے کہ رِض احمد نے آسکر ایوارڈز میں لائیو ایکشن شارٹ فلم کی کیٹیگری میں ایوارڈ اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے اور وہ آسکر جیتنے والے پہلے مسلمان بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

