شاہ رخ خان کی بیٹی سُہانا نے تمام حدیں پار کردیں، انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ وائرل

بولی وُڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ اکثر ہی کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں کی زینت بھی بنی رہتی ہیں۔
سُہانا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی خوبصورت تصاویر فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ان کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں ، جو ان کی ہر ایک پوسٹ پر نظر رکھتے ہیں۔
سہانا خان جلد ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں، انیوں نے اپنے ڈیبیو سے پہلے ایک انتہائی گلیمرس فوٹو شوٹ کرایا ہے۔
اپنے نئے فوٹوشوٹ کی جھلک انہوں نے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے۔
سہانا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک شاندار تصویر شیئر کی ہے جو فینز کے درمیان کافی وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں وہ بلیک کلر کی بیک لیس ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔
سہانا کا بولڈ انداز ان کے فینز اور فالوورز کے درمیان کافی پسند کیا جارہا ہے اور انہیں خوب لائکس اور کمنٹس مل رہے ہیں۔
سہانا جلد ہی زویا اختر کی فلم کے ذریعہ اپنے اداکاری کے کریئر کا آغاز کرنے والی ہیں۔
اس فلم میں سہانا خان کے علاوہ امیتابھ بچن کے نواسے اور سری دیوی، بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور بھی نظر آئیں گے۔
سہانا نے ابھی تک اداکاری کی دنیا میں قدم نہیں رکھا ہے، لیکن اسٹار کِڈ کے فینز انہیں بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News