Advertisement

صبا قمر کا نیا انداز مداحوں کو بھاگیا

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کا نیا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

اداکارہ کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مغربی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔

صبا قمر کے مداحوں کی جانب سے انکی تصویر پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کی تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں انہیں اسکرٹ پہنے گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ صبا قمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ انہیں بالی وڈ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ فلم میں کام کی پیشکش کی گئی تھی جس کے لئے انہوں نے صاف انکار کر دیا تھا۔

Advertisement

صبا قمر نے کہا کہ ماضی میں مجھے بالی وڈ مووی لو آج کل میں گاؤں کی لڑکی کا کردار ملا تھا لیکن مجھے یہی لگا کہ یہ کردار دیپیکا کے مقابلے میں ایک چھوٹا کردار ہوگا، اس لیے میں نے یہ کردار کرنے سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں خود کو محب وطن فنکارہ سمجھتی ہوں، ہم سب نے یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے، ملک سے باہر ہمیں خود کو پاکستان کا سفیر سمجھنا چاہئیے اور ایک لیول پر پاکستان کی نمائندگی کرنی چاہئیے۔

صبا قمر کا کہنا تھا کہ اگر اداکار کو کاسٹ کرتے وقت دوستیاں نہ نبھائی جائیں تو نتائج اور بہتر ہوسکتے ہیں تاکہ ہر کسی کو اس کی صلاحیتوں کے مطابق کام مل سکے۔

انہوں نے بتایا کہ کیرئیر کے آغاز میں انہیں فلم میں کام کی بہت اچھی آفرز ہوئیں، لالی وڈ سے سید نور، جاوید شیخ اور بالی وڈ میں راکیش مہرہ اور امتیاز علی نے مجھے کئی بار فلم کی آفر کی تھی۔

اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ماضی میں مجھے گھر والوں کی جانب سے کام کی اجازت نہیں ملی، اسی لیے فلمیں نہ کرسکی لیکن اب صورت حال مختلف ہے، میں خود کو اب میچور سمجھتی ہوں اور اچھے برے کی پہچان بھی ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version