جمائمہ گولڈ اسمتھ کی عروج آفتاب کو گریمی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستانی نژاد امریکن گلوکارہ عروج آفتاب کو گریمی ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔
جمائمہ نے اپنے ٹوئٹر جاری کردہ پیغام میں عروج آفتاب کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہوں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
Congratulations to the sensational @arooj_aftab on being the first Pakistani singer to win a Grammy.
👏🏼👏🏼👏🏼👏🏼 pic.twitter.com/XFWPGKK1il— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 5, 2022
واضح رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نے دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے محبت کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا ہے۔
عروج آفتاب کو گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا، یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی پاکستانی گلوکارہ کو 2 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News