دعا زہرہ کی بازیابی کے بعد سجل علی کا ردّعمل سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سجل علی نے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعازہرہ کے مل جانے پر ردِ عمل دے دیا۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے والدین کی تربیت پر زور دیا ہے۔
I believe alongwith teaching children how to behave and conduct themselves, we should also teach parents how to treat their children. Parents should get weekly classes (one hour a week, minimum) on how to deal with children & their dilemmas.
— Sajal Ali (@Iamsajalali) April 26, 2022
اداکارہ سجل علی سجل علی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرا ماننا ہے کہ بچوں کو سکھانے کے ساتھ والدین کو بھی سیکھنا چاہیے کہ بچوں کے ساتھ کیسے پیش آنا ہے اور کیسا برتاؤ رکھنا ہے، ہمیں والدین کو بھی یہ سکھانا چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ کیسا سلوک کریں۔‘
اداکارہ سجل علی نے مزید کہا کہ ’والدین کو ہفتہ وار کلاسز ملنی چاہئیں کہ بچوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھا جائے اور اور اُن کے مسائل سے کیسے نمٹا جائے۔‘
علااوہ ازیں ذرائع کے مطابق دعا زہرہ اور ظہیر نے مقامی عدالت میں ہراسمنٹ پٹیشن بھی دائر کی ہے، یہ پٹیشن سیشن جج حافظ رضوان کی عدالت میں دائر کی گئی۔
دعا زہرہ کا ظہیر سے نکاح 17 اپریل کو ہوا، جبکہ پٹیشن 19 اپریل کو عدالت میں دائر کی گئی۔
دوسری جانب دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر کو پولیس نے پاکپتن سے تحویل میں لے لیا ہے، دونوں پاکپتن میں ظہیر کے چچا کے گھر میں موجود تھے۔
تاہم اب دعا اور ظہیر پولیس کی تحویل میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News