معروف اداکار عدالت میں جج کے سامنے اپنی فلموں کے نام ہی بھول گئے

ہالی وُڈ کے ملٹی کیریکٹر اسٹار جانی ڈیپ اور ان کی اہلیہ ایمبر ہیرڈ ایک طویل اور تلخ قانونی جنگ کے بعد ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں، لیکن دونوں نے ایک دوسرے پر ہتک عزت کا کیس کیا ہوا ہے جس کی سماعت عدالت میں جاری ہے۔
ایمبر کی جانب سے جونی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت کے دوران عجیب صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب جج نے جونی ڈیپ سے ان کی فلموں کے نام پوچھے۔
دلچسپ بات یہ تھی کہ متعدد ہٹ فلموں میں کام کرنے والے جونی ڈیپ کافی دیر سوچنے کے بعد بھی سوائے ایک فلم “ایلس ان ونڈر لینڈ” کے علاوہ اپنی کسی اور فلم کا نام یاد کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ حالانکہ ان کی شہرہ آفاق فلموں میں پائریٹس آف کیریبئین سیریز، ایڈورڈز سیزرہینڈز، مورٹ ڈیکائے، چارلی اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹری اور فنٹاسٹک بیسٹس سمیت سیکڑوں ہٹ پروجیکٹ شامل ہیں۔
ڈیپ اور ایمبر کی شادی فروری 2015 میں ہوئی تھی لیکن یہ رشتہ زیادہ عرصے نہ چل سکا اور صرف آٹھ ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔
ایمبر نے دعویٰ کیا تھا کہ جانی ڈیپ نےانہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے جسے ان کے شوہر نے جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت میں جاری کیس کی سماعت میں ایمبر ہئیرڈ نے جانی ڈیپ پر 50 ملین ڈالرز کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

