عائزہ خان کا انسٹا فالوورز کی تعداد بڑھنے پر خوشی کا اظہار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹا فالوورز کی تعداد بڑھنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے ایک پراجیکٹ کی بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئےانہوں نے لکھا کہ یہ 11.5 ملین فالوورز ملنے کی خوشی ہے۔
اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور صرف 11 گھنٹوں میں اس ویڈیو کو 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ مداح اداکارہ کو انسٹا فالوررز کی تعداد میں اضافہ ہونے پر مبارکبادیں بھی دے رہے ہیں۔
عائزہ خان کا شمار پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں کیا جاتا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے اب تک 864 پوسٹس شئیر کی ہیں اور صرف 353 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ اپنے نئے انداز میں مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News