نیتو کپور کو بیٹے کی شادی پر رشی کپور کی یاد ستانے لگی

بھارتی معروف سابقہ اداکارہ نیتو کپور کو بیٹے و اداکار رنبیر کپور کی شادی پر شوہر و اداکار رشی کپور کی یاد آگئی۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آج شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے اس شادی کو سال 2022ء کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہے۔
نیتو کپور کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر شئیر کی گئی ہے جس میں نیتو کپور نے مہندی سے اپنے ہاتھ پر شوہر رشی کپور کا نام لکھوایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات عالیہ اور رنبیر کی مہندی کی تقریب سے شادی کا آغاز کیا گیا ہے جس کے بعد سے رنبیر اور عالیہ کے خاندان کی خواتین کے مہندی لگے ہاتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News