Advertisement

کرینہ کپور کی گاڑی سے ٹکرا کر فوٹوگرافر زخمی

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کو پیر کے روز ایک غیر متوقع واقعے کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک رپورٹر ان کی کار سے زخمی ہو گیا۔

یہ حادثہ ان کی دوست ملائکہ اروڑہ کی رہائش گاہ کے باہر پیش آیا، کرینہ حالیہ روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والی ملائکہ سے ملنے جا رہی تھیں۔

ملائیکہ کی رفہائش گاہ سے باہر نکلتے ہوئے کرینہ نے ہمیشہ کی طرح اپنے ارد گرد کیمروں کو منڈلاتے پایا۔

اس سے پہلے کہ وہ اپنی کار میں داخل ہوتیں، ان کی گاڑی ایک فوٹوگرافر کی ٹانگ سے ٹکرا گئی۔

فوٹوگرافر کی درد بھری چیخ سن کر کرینہ نے اپنے ڈرائیور کو چیخ کر کہا، “سنبھالو یار،  پیچھے جا یار۔”

Advertisement

آن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے اردگرد موجود پیپارازیز کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ “تم لوگ بھاگا مت کرو یار۔ کیوں بھاگ رہے ہیں؟

Advertisement

خیال رہے کہ ملائکہ اروڑہ ہفتے کے روز ممبئی پونے ایکسپریس وے پر کار حادثے کا شکار ہوگئی تھیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

ملائکہ اپنی رینج روور میں تھیں جو درمیان میں تھی۔ پولیس فی الحال واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ملائکہ مبینہ طور پر ایک فیشن ایونٹ میں شرکت کے بعد پونے سے واپس آرہی تھیں۔ انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں اور فی الحال وہ اپنے گھر میں صحت یاب ہو رہی ہیں۔

تب سے، کئی بولی وڈ ستارے اور ان کے دوست ان سے ملنے آتے رہے ہیں۔

ان کے بوائے فرینڈ ارجن کپور کو بھی پیر کو ملائکہ کی رہائش گاہ پر دیکھا گیا تھا۔

ملائکہ کی چھوٹی بہن امریتا اروڑا نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ “وہ گھر پر ہیں اور  صحتیاب ہورہی ہیں. وہ چند دنوں میں بالکل ٹھیک ہو جائیں گی۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version