Advertisement

معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان کا علی زیدی کو جذبات پر قابو رکھنے کا مشورہ

پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے موجودہ سیاسی اور ملکی صورتِ حال کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے باعث برطرف کرنے کے بعد موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پاکستانیوں نے پوری دنیا سے اپنا فیصلہ دے دیا ہے کہ ہم تحریک انصاف کی حکومت کی تبدیلی کو قبول نہیں کرتے اور ہم لٹیروں کی اس غیر ملکی فنڈڈ اور امپورٹڈ حکومت کو بھی قبول نہیں کرتے۔

Advertisement

علی زیدی کے اس ٹوئٹ پر ماہین خان نے جواباً تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں دل سے مانتی ہوں اور ایک طویل زندگی گزارنے کے تجربے کی بنیاد پر کہتی ہوں کہ بعض اوقات حالات کے پیش نظر کڑوی گولی نگلنی پڑتی ہے۔ اپنے جذبات پر قابو رکھا جائے، یہ شخصیات کے بارے میں نہیں بلکہ اپنے ملک کے بارے میں سوچنے کا وقت ہے، یہ وقت بہر حال گزر ہی جائے گا۔

Advertisement

خیال رہے کہ معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان کسی زمانے میں پی ٹی آئی کی سپورٹر تھیں، لیکن لاہور کے اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی بے حرمتی اور اس سے قبل خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

جس کے بعد پی ٹی آئی کی حمایت میں سب سے آگے رہنے والی شوبز اور فیشن انڈسٹری کی خواتین وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی سے نااُمید دکھائی دیں۔

Advertisement
Advertisement

فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے بھی ٹوئٹ کیا تھا کہ حکومت خواتین کی عصمت دری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہوگئی ہے۔ اب وہ پی ٹی آئی کی حمایت نہیں کریں گی۔

ماہین خان نے لکھا کہ اگر حکومت خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی اور ایسے واقعات پر اپنی آنکھیں بند کردے گی تو وہ بھی جرم میں برابر کی شریک ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version