Advertisement

علی گل پیر کی وِل اسمتھ اور کرس راک کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ پیروڈی

پاکستان کے معروف کامیڈین و گلوکار علی گل پیر نے وِل اسمتھ اور کرس راک کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ پیروڈی بنادی۔

علی گل پیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 2022 کے آسکراکیڈمی ایوارڈز میں اداکار وِل اسمتھ کی اہلیہ کا مذاق اُڑانے پر کامیڈین کرس راک کو مکّا رسید کرنے کے معاملے کی وائرل ویڈیو پر نئی پیروڈی شیئر کردی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی اس ویڈیو کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

اس ہی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہ انتظار کر رہے تھے کہ علی گل پیر اس واقعے کی پیروڈی بنائیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ اس واقعے پر اداکار کے ردِعمل کا انتظار کررہے تھے اور یہ پیروڈی اس معاملے کی اصل ویڈیو سے زیادہ بہتر ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ 94 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک نے میزبانی اور شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ و اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کے بارے میں مذاق کیا۔

ول اسمتھ کو کامیڈین کرس راک کا ان کی اہلیہ کے بارے میں کیا گیا مذاق پسند نہیں آیا اور اُنہوں نے غصّے میں لائیو شو کے دوران ہی اسٹیج پر جا کر کرس راک کو مکّا دے مارا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version