Advertisement

عالیہ بھٹ نے رسمِ حنا کی خوبصورت تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کردیں

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے رسم حنا کی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔

عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر رسم حنا کی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

عالیہ بھٹ کو اِن نئی تصاویر میں رنبیر کپور اور خاندان کے دیگر افراد و قریبی دوستوں کے ساتھ نہایت خوش اور انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں رنبیر اپنے مرحوم والد رشی کپور کی تصویر اٹھائے ہوئے ہیں تو ایک میں رنبیر کپور والدہ نیتو کپور کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے یہ خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرت ہوئے لکھا کہ مہندی کا دن  کسی خواب کی طرح تھا، یہ پیار بھرا دن تھا، خاندان، خوبصورت اور بہترین دوست، ڈھیر سارے فرنچ فرائز،  لڑکے والوں کی طرف سے کیا گیا سرپرائز ڈانس اور حیرت انگیز پرفارمنسز، ڈی جے آیان کے زیر اہتمام تقریب اور میرے پسندیدہ گانوں کی دھنیں ایک بڑا سرپرائز تھا۔

انہوں نے لکھا کہ اِن سب لمحوں کو جینے کے بعد میری آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہیں اور میری زندگی  محبت اور سکون کے ساتھ بھری ہوئی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version