منال خان کی احسن محسن کے ہمراہ رومانوی ویڈیو وائرل

پاکستان کی نامور اداکارہ منال خان کی اپنے شوہر احسن محسن خان کے ساتھ رومانوی ویڈیوز اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز اور تصویر شئیر کی گئی ہیں۔
یہ ویڈیوز اداکارہ منال اور احسن کے آنے والے نئے پراجیکٹ کے دوران بنائی گئی ہیں اور ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ علی اور آریا۔
دوسری جانب اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اردو فلیکس کے آنے والے نئے پراجیکٹ کے لیے بہت پرجوش ہوں جو بین الاقوامی سطح پر دیکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن خان کی شادی 10ستمبر 2021ءمیں ہوئی تھی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News