ڈیوڈ بیکہم بیٹے کی شادی پر رو پڑے

انگلش فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم اپنے بیٹے بروکلِین کی شادی کے موقع پر جذباتی خطاب کرتے ہوئے رو پڑے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق انگلش لیجنڈ اپنے سب سے بڑے بیٹے کی پیدائش کے دن کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب فلوریڈا میں موجود نِکولا پیلٹز(بہو) کے ارب پتی والد نیلسن کے 7.6 کروڑ پاؤنڈز مالیت کے گھر میں ہوئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ڈیوڈ بیکہم کے خطاب کو پانچ منٹ ہی ہوئے تھے کہ ایک موقع پر ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔
ذرائع کے مطابق وہ اس وقت کی بات کر رہے تھے جب بروکلین پیدا ہوئے اور کس طرح وہ ان کو تحفظ دینا چاہتے تھے۔
ذرائع کے مطابق بیکہم کا کہنا تھا کہ وہ اسپتال کے فرش پر سورہے تھے، دروازہ بند کر کے کیوں کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ کوئی اندر آئے۔
تقریر کے دوران ڈیوڈ گلے میں کچھ ہوا اور ان کو سانس لینے کے لیے تقریر روکنی پڑی اور واپس معمولی حالت میں آ کر تقریر جاری رکھی۔
اس سے قبل اپنی بہو نِکولا پیلٹز کو خراج پیش کرتے ہوئے بیکہم کا کہنا تھا کہ ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں اور بہت خوش ہیں کہ آپ خاندان کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

