نابالغ کی شادی اغواء کے زمرے میں آتی ہے، منشا پاشا

پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ نابالغ کی شادی اغواء کے زمرے میں آتی ہے۔
منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دُعا زہرہ کیس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بالکل درست نہیں کہ نابالغ کی اپنی مرضی سے کسی سے شادی کر لی جائے، یہ اغواء، بہکانا اور مکمل طور پر یہ عصمت دری ہے۔
There is no such thing as a minor getting married to someone off his/her own accord.
It’s abduction, seduction and (if consummated) it’s rape. #DuaZehra
Advertisement— Mansha Pasha (@manshapasha) April 25, 2022
یاد رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے گھر میں خاوند کے ساتھ بہت خوش ہوں، خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔
ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے ،میرے گھر والے مجھے مارتے تھے، زبردستی کسی اور سے شادی کروانا چاہتے تھے جس پر میں راضی نہیں تھی۔
دوسری جانب گزشتہ روز دعا زہرہ کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے اپنا بیان قلم بند کرا دیا، عدالت نے حکم میں کہا کہ دعا زہرہ جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News