Advertisement

احسن خان نے خود پر بنی وائرل میم کو بچوں کے ہمراہ ری کریئیٹ کردیا

پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے خود پر بنی وائرل میم کو بچوں کے ہمراہ ری کریئیٹ کردیا۔

گزشتہ دنوں احسن خان نے انٹریو کے دوران دلچسپ بیان دیا تھا جس کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئے تھے۔

اداکار کی جانب سے دیے گئے انٹرویو کے وائرل ہونے اور خود پر میمز بننے کے بعد انہوں نے اس وائرل میم کو بچوں کے ہمراہ ری کریئیٹ کردیا۔

احسن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں اپنے پرانے انٹرویو کے جملوں کو واپس دہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میں یہاں اور وہاں دونوں جگہ رہتا ہوں، اِن بچوں کے ساتھ اب یہ جملہ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

Advertisement

اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے جاری تبصروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ نئی ویڈیو اُنہیں خوب بھا گئی ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ احسن خان نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو انجوائے کیا ہے۔

گزشتہ دنوں احسن خان نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک  برٹش ایشیائی اداکار ہیں، وہ زیادہ تر پاکستان میں کام کرتے ہیں اور وہ یہاں اور وہاں ( پاکستان اور برطانیہ ) دونوں جگہ رہتے ہیں۔

اس انٹرویو میں احسن خان کی جانب سے خالص برطانوی انگریزی لہجہ اپنائے جانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version