Advertisement

جویریہ سعود کا دُعا زہرہ کے والدین کو مشورہ

پاکستان کی نامور اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دُعا زہرہ کے والدین کو مشورہ دے دیا۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دُعا زہرہ کی حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمداللّہ! دُعا خیریت سے ہے۔

انہوں نے لکھا کہ والدین سے میری گزارش ہے کہ گھر میں بیٹیوں کے لیے ایسے حالات پیدا نہ کریں کہ اُنہیں اپنا گھر دوزخ لگنے لگے اور وہ جنت کی تلاش میں مجبوراً گھر سے باہر قدم نکال دیں۔

جویریہ سعود نے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ سب بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے، آمین۔

یاد رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے گھر میں خاوند کے ساتھ بہت خوش ہوں، خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔

ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے،میرے گھر والے مجھے مارتے تھے، زبردستی کسی اور سے شادی کروانا چاہتے تھے جس پر میں راضی نہیں تھی۔

Advertisement

دوسری جانب گزشتہ روز دعا زہرہ کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا تھا جہاں اس نے اپنا بیان قلم بند کروا دیا ہے، عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ دعا زہرہ جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version