مہوش حیات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ کو گاڑی میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد لائکس کر چکے ہیں۔
اس سے قبل مہوش حیات نے اپنی تصویر شیئر کی تھی جسے اداکارہ نے رات 12 بجتے ہی پوسٹ کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی مہوش حیات نے اپنی دلکش اور رات کی مناسبت سے تصویر کی کیپشن میں لکھا تھا نائٹ نائٹ۔
واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں نیا ہیر کٹ کروا تھا۔
اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ اپنے بالوں کو نیا لُک دے رہی تھی۔
اداکارہ کے ٹوئٹ پر ان کے مداح اُن کے نئے لُک کی تعریفیں کرتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔
https://twitter.com/MehwishHayat/status/1429481522357313539?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1429481522357313539%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F974680
مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ لوگوں نے مجھے بال لمبے کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن میں نے اپنے خراب بالوں کو کٹوانا ضروری سمجھا۔
انہوں نے لکھا تھا کہ میں خود میں تبدیلی ضروری سمجھ رہی تھی مگر آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟
اس کے علاوہ اداکارہ مہوش حیات نے خوبصورت بال کاٹنے پر سیلون کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News