فلک شبیر کی بیٹی کے ہمراہ نئی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے

پاکستان کے مشہور گلوکار فلک شبیر کی بیٹی عالیانہ فلک کے ہمراہ نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
فلک شبیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار عالیانہ کو کلمہ سناتے ہوئے سلا رہے ہیں۔
انہوں نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اور جب یہ اس طرح سے سو رہی ہو۔
فلک شبیر کی اس ویڈیو پر تاحال لاکھوں لائیکس آچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر 2020ء میں رشتہ ازدوج میں منسلک ہوئے تھے اور اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام عالیانہ فلک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News