آریز احمد کیساتھ شادی کیسے ہوئی؟ حبا بخاری نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے اپنی لو اسٹوری مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی۔
حبا بخاری نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آریز احمد نے شادی سے پہلے انتہائے عشق کی شوٹنگ کے دوران شادی کے بارے میں پوچھا تو حیرانی ہوئی اور لگا کہ آریز مذاق کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں 2 ڈرامے ساتھ کر چکے تھے لیکن آریز نے انتہائے عشق میں پیار کا اظہار کیا ۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کہا پہلے اپنے والدین سے بات کریں لیکن آریز سنجیدہ تھے اور جلد ہماری فیملی ایک دوسرے سے ملی اور ہم نے شادی کرلی ۔
یاد رہے کہ حبا بخاری نے اچانک آریز کے ساتھ منگنی کی اطلاع دی جس سے ان کے مداح حیران رہ گئے اور پھر کچھ عرصے بعد ہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔
آریز احمد اور حبا بخاری کی شادی جنوری میں ہوئی اور اداکارہ حبا نے نکاح نامے میں ایک شرط رکھی تھی کہ آریز کبھی بھی دوسری شادی نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

