عامر خان مداحوں کو کونسی دلچسپ کہانی سنانے والے ہیں؟

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان مداحوں کو ایک دلچسپ کہانی سنانے والے ہیں۔
اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں پیانو بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس دوران انہوں نے ویڈیو میں اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کل 28 اپریل کو رات 9 بجے ایک ریڈیو اسٹیشن پر دلچسپ کہانی سنانے جارہا ہوں۔
عامر خان نے شو کے آر جے کا نام بھی بتایا اور کہا کہ میری دلچسپ کہانی اُس شو میں ضرور سنیے گا ،جس کا کیپشن تھا بس جاننے کے لیے 24 گھنٹے سے کم وقت رہ گیا۔
ریڈیو اسٹیشن کے آر جے نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی، جو عامر خان سے ٹیلیفونک گفتگو پر مشتمل ہے اور جس میں دونوں پراسرار کہانی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔
آر جے فون کال میں عامر خان سے کہانی سنانے سے متعلق سوال کرتے ہیں جس پر اداکار جواب دیتے ہیں یار بہت دلچسپ کہانی ہے اور میں پکا سنانے آرہا ہوں، اس حوالے سے کوئی مزاق نہیں ہو رہا۔
یاد رہے کہ اس ہفتے کے آغاز میں عامر خان نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ بلڈنگ کی چھت پر اپنی فلم میکنگ ٹیم کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے اور انہوں نے پہلی بار کہا تھا کہ وہ 28 اپریل کو کہانی سنانے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

