Advertisement

مشہور شخصیات اور ان کے جیسے دکھنے والے چند افراد؟

کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ایک انسان کے 6 ہمشکل ہوسکتے ہیں،بہن بھائی کی شکل تو آپس میں مل سکتی ہے کیونکہ ان بچوں کے ماں باپ اور ڈی این اے ایک جیسے ہوتے ہیں لیکن اگر کسی سے آپ کا کوئی رشتہ نہ ہو پھر بھی وہ آپ سے ملے تو حیرت ہوتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق دنیا میں ایک وقت میں 7 بلین افراد سانس لیتے ہیں اور اتنے ہی افراد اس سے پہلے کے ادوار میں بھی موجود رہے ہیں تو ایسا عین ممکن ہے کہ آپ کے چہرے سے مماثلت رکھنے والے دیگر افراد بھی موجود ہوں۔

نازیہ نہ صرف ایک مشہور گلوکارہ تھیں بلکہ یونائیٹڈ نیشنز میں پاکستان کی سفیر بھی تھیں اگرچہ نازیہ کے انتقال کو کافی عرصہ گزر چکا ہے،وہ اپنے گائے ہوئے گیتوں کی وجہ سے بھارت میں بھی کافی شہرت رکھتی تھیں۔

بھارت کی ایک مشہور اداکارہ انوشکا شرما کی نازیہ سے غیر معمولی حد تک مشابہت ہے، لوگ مختلف تصاویر میں انوشکا کو نازیہ کا ہمشکل قرار دیتے ہیں۔

Advertisement

پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ کی شکل ہالی وڈ اداکار اورلانڈو بلووم سے کافی ملتی ہے۔

جان ابراہم بھارت کے ٹاپ کے ماڈل اور اداکار ہیں جبکہ عدیل پاکستان کے مشہور اداکار ہیں لیکن ان دونوں اداکاروں کی شکل کافی حد تک ملتی ہے۔

پاکستانی اداکار ایوب خان اپنے گھنھریالے لمبے بالوں کی وجہ سے مشہور ہیں اور بھارت میں ایوب خان کے ہم شکل گلوکار ہنس راج ہنس کا چہرہ اور بال بھی بالکل ان کے جیسے ہیں۔

Advertisement

ریمبو جان ریمبو کاکروچ کلر کے ڈائیلاگ سے مشہور ہونے والے افضال خان اگرچہ پاکستان کے فلمی ہیرو ہیں لیکن ان کی وجہ شہرت مشہور زمانہ ہالی وڈ اداکار ریمبو سے غیر معمولی مشابہت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version