Advertisement

‘یہ آپ نے کیا کردیا’، خاتون کی علی ظفر سے بیٹے کی شکایت

علی ظفر

خاتون مداح نے معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر سے اپنے بیٹے کی شکایت کی ہے۔

خاتون نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں علی ظرف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، “علی ظفر یہ آپ نے کیا کر دیا ہے یار؛ ہم آپ کا گانا ‘لاڑشا پیخاور’ دن میں کم از کم 500 بار دیکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں، میرا چار سال کا بچہ آپ کی ویڈیو کو بار بار دیکھ رہا ہے، وہ آپ کو اس گانے کے لیے ڈبل تھمبس اپ دے رہا ہے۔”

Advertisement

یعنی علی ظفر کے ننھے مداح کو ان کا پشتو گیت اس قدر پسند آیا کہ اس نے اپنی والدہ کو اس گانے کی ویڈیو دن میں کم ازکم 500 مرتبہ دیکھنے پر مجبور کردیا۔

سُکی صادق نامی سوشل میڈیا صارف خاتون کے شکوے پر علی ظفر نے جوابی ٹویٹ کیا کہ مجھے افسوس ہے لیکن میں خوش ہوں کہ آپ کا بیٹا خوش ہے۔

گلوکار نے خاتون اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے صحت مندی کی دعا بھی دی۔

سُکی نے بھی جواب دینے پر علی ظفر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے میرے بیٹے کو خوش کردیا ہے۔ خاتون نے بھی گلوکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version