Advertisement

اداکار احمد علی بٹ کا دانیہ شاہ پر برہمی کا اظہار

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

احمد علی بٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دانیہ شاہ کی نجی ویڈیوز لیک کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دانیہ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور نہ ہی اس طلاق سے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گندگی پھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو اچھی طرح معلوم تھا جب آپ نے عامر لیاقت سے شادی کی تو آپ کو کیا حاصل ہوگا اور آپ نے اُن کے نام سے بھرپور شہرت حاصل کی۔

اداکار نے کہا کہ ان ذاتی ویڈیوز کو لیک کرنا نفرت سے بالاتر ہے، یہ ظاہر ہے کہ آپ نے ویکٹم کارڈ کا استعمال کیا ہے۔

Advertisement

احمد علی بٹ نے کہا کہ مجھے کسی بھی فریق سے کوئی ہمدردی نہیں ہے لیکن صرف اس بات سے تنگ آچکا ہوں کہ سوشل میڈیا ایسے واقعات کے لیے ٹوائلٹ کیسے بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آپ کی گندگی نہیں دیکھنا چاہتا یا تو اس معاملے کو نجی طور پر حل کریں یا کسی وکیل کے پاس جائیں۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے الزامات کے ساتھ عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنا شروع کر دی ہیں۔

دانیہ شاہ کا ان ویڈیوز کو بطور ثبوت دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت کوکین کوکین کرتا رہتا تھا اور نشے کی حالت میں رہتا تھا، اپنے ملازموں سے نشہ منگواتا تھا، عامر لیاقت کی نظر میں اِن ملازمین کی حیثیت مجھ سے زیادہ تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version