Advertisement

زندگی کے خاص دن پر عامر لیاقت کی تصاویر وائرل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے منحرف رہنما اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے اپنی بیٹی دُعا عامر کو 22ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی مبارک باد دی ہے۔

عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر دعا کے نام ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ۔

انہوں نے بیٹی دعا کے ساتھ ماضی کی ایک یادگار تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں وہ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کیپشن میں لکھا، “سالگرہ مبارک دعائے عامر، پھلو پھولو پروان چڑھو، آگے بڑھو منازل سَر کرو، چلتی رہو آنکھیں تَر کرو، تصادم سے بچو کبھی نہ گرو اور کبھی کبھی ہم سے بھی ملا کرو۔”

انہوں نے ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “آپ کو 22 ویں سالگرہ مبارک ہو، دو اور دو چار ہوتے ہیں اور ہم چار ہیں۔ “

عامر لیاقت نے اپنی بھی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی پالتو بلی کو گلے لگا کر لیٹے ہوئے ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، “دعا! اب میں بہت دور سو رہا ہوں لیکن سالگرہ بہت قریب ہے۔”

Advertisement

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی شادی بشریٰ اقبال سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version