یمنیٰ زیدی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی عید کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو آسمانی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ اور بھی حسین لگ رہی ہیں۔
یمنیٰ زیدی کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے اور تاحال 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ لائیکس بھی آچکے ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں۔
کیپشن میں اداکارہ کی جانب سے میٹھی عید مبارک سب کو لکھا گیا تھا۔
دنیا بھر میں آج مسلمان عیدالفطر کا تیسرا دن مذہبی جوش وجذبے سے منارہے ہیں جس پر فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مداحوں کے نام عید مبارک کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔
گزشتہ دنوں یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ آف وائٹ میکسی میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔
واضح رہے اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بہت ہی کم وقت میں جاندار اداکاری کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں تو جگہ بنائی ہی ہے لیکن ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی ماسومیات اور ہر کرداد کو بہترین انداز میں ادا کرنے کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں بھی گھر کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News