سجل علی کا احد رضا میر کی خالہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے احد رضا میر کی خالہ کی کیمو تھراپی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
احد رضا میر کی خالہ صبا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ انہوں نے نیا ہیئر کٹ لیا ہے جس کا نام پری کیمو ہیئر کٹ ہے اور وہ کیمو تھیراپی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔
اس پوسٹ پر جہاں احد رضا میر کی والدہ نے کمنٹ کیا وہیں سجل علی نے بھی اپنی خالہ ساس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی صحت اور حوصلے کے لیے بہت ساری دعائیں، اللّٰہ آپ کی ہمیشہ حفاظت کرے، آمین۔
سجل علی کے اس احسن اقدام پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُن کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار احد رضا میر کی خالہ صبا صحت سے متعلق مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔ ‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News