بھری پارٹی میں کنگنا کے بوسے، شرمناک ویڈیو وائرل

بولی وُڈ کی کونٹروورسی کوئین کنگنا رناوت ان دنوں اپنے ورک فرنٹ پر کافی مصروف ہیں، مستقبل میں ان کے پاس ایک کے بعد ایک پروجیکٹ موجود ہیں جن پر کام جاری ہے۔
فی الحال تو کنگنا اپنی آنے والی فلم “دھاکڑ” کی تشہیری مہم میں اپنا وقت اور طاقت صرف کر رہی ہیں۔
ویسے تو آلٹ بالاجی کے رئیلٹی شو لاک اپ کی میزبانی نے کنگنا کی شہرت کو دوام بخشا، لیکن اب ان کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ بھی کسی تنازعے کم نہیں۔
ویڈیو میں کنگنا رناوت ایک شخص کو بھری پارٹی میں بار بار بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں، جسے دیکھ کر نہ صرف مداح حیران ہیں بلکہ کنگنا سے بوسے پانے والا شخص بھی کافی شاک دکھائی دے رہا ہے۔
یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ لاک اپ کے کنٹیسٹنٹ رہ چکے شیوم سنگھ ہیں۔
کنگنا اور شیوم کی یہ بانڈنگ نیٹیزنز کو کافی پسند آرہی ہے۔
لاک اپ کی ٹرافی تو کامیڈین منور فاروقی نے اپنے نام کرلی، لیکن شو میں ایک دوسرے سے لڑتے رہنے والے اسٹار کنٹیسٹینٹس باہر آکر پارٹیوں میں جم کر ایک دوسرے کے ساتھ مستی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
شو کے پہلے سیزن کو ملی بے پناہ کامیابی پر کنگنا اور ایکتا کپور نے مل کر ایک بڑی پارٹی کی میزبانی کی تھی۔ اس پارٹی میں سلیبریٹیز اور کنٹیسٹینٹ نے شرکت کی تھی۔
ویسے تو پارٹی کی کئی ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر سامنے آئیں لیکن سب سے زیادہ لوگوں کو کنگنا اور شیوم کی یہ ویڈیو پسند آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

