Advertisement

چوتھی بیوی بننے کی خواہشمند لڑکی کی ویڈیو وائرل، عامر لیاقت کا ردعمل آگیا

چوتھی شادی کی خواہش مند خاتون کے منظرِ عام پر آنے کے بعد عامر لیاقت حسین کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے عوام سے خود کو مزید شادیوں سے بچانے کے لیے اپیل کردی ہے۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر علیزے نامی ایک خاتون کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے عامر لیاقت کی چوتھی بیوی بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

عامر لیاقت نے علیزے کے انٹرویو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، بھائی! ایک اور خاتون راستے میں ہے۔

اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا، ’مجھے میری شادیوں سے بچاؤ، چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند بھی سامنے آگئی۔’

Advertisement

علیزے نامی مذکورہ خاتون کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں عامر لیاقت سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہوں اور اُن سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں عامر لیاقت بہت پسند ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ انہیں وہ مل جائیں۔

علیزے نے کہا تھا کہ اگر وہ مجھ سے شادی کرلیں تو میں اُنہیں ہاتھ کا چھالا بنا کر رکھوں گی۔

علیزے نے دانیہ کے حوالے سے کہا کہ وہ جھوٹ کہہ رہی ہے اگر وہ اس کو نشہ کرنے کا بولتا تھا تو کیوں کیا اس نے؟

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کا نام تمیز اور احترام سے لینا چاہیے،  وہ عالمِ دین ہیں، ہمارے مرشد ہیں، وہ اسلام کو اچھے سے جانتے ہیں۔ میں ان کو پسند کرتی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version