Advertisement

حرا مانی کی نئی تصاویر مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حرا مانی کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو سفید لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔

گزشتہ دنوں حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

Advertisement

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو مغربی لباس میں دیکھا گیا تھاجس میں وہ بہت اسمارٹ لگ رہی تھیں۔

Advertisement

اس سے قبل اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے عید کے  پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اس دوران حرا مانی نے بتایا کہ ان کا وزن زیادہ ہوگیا تھا جس پر مانی اتنے طعنے دیتے تھے کہ وہ دیکھو کترینہ کو، وہ دیکھو دپیکا کو جس پر میں مانی کو کہتی تھی کہ میں دپیکا اور کترینہ نہیں ہوں میرے دو بچے ہیں لیکن مانی پھر بھی مجھے طعنے دیتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے لگتا تھا کہ طعنے دینے والے شوہر ٹھیک ہوتے ہیں کیونکہ شوہر کے طعنے سن کر عورتیں وزن کم کرلیتی ہیں۔

حرا مانی نے اپنے وزن کم کرنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس بار جو میں نے وزن کم کیا ہے میرے پاس کوئی ٹرینر نہیں تھا، میرے پاس میرا شوہر مانی تھا اور مانی نے ظعنے دے دے کر میرا جتنا وزن کم کروایا ہے وہ پچھلے تمام ٹرینرز نہیں کرواپائے۔

اداکارہ حرا کا یہ بیان ان کے شوہر اور میزبان کو تو پسند آیا لیکن سوشل میڈیا صارفین اس بیان پر بھڑک گئے اور حرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حرا نے ایک اور جارحانہ بیان دیا ہے جس سے ان کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

صارفین نے مزید کہا اداکارہ حرا کا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے جو باڈی شیمنگ کی عکاسی کرتا ہے،حرا مانی کو سیکھنے کی ضرورت ہے کہ عوامی مقام پر کس طرح بات کرنی چاہئیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version