Advertisement

عامر لیاقت کیخلاف دانیہ شاہ کے انکشافات کے بعد طوبیٰ نے کس کیلئے پوسٹ شیئر کی ؟

عامر لیاقت کیخلاف دانیہ شاہ کے انکشافات کے بعد طوبیٰ نے کس کیلئے پوسٹ شیئر کی ؟

عامر لیاقت کے خلاف دانیہ شاہ کے انکشافات کے بعد عامر خان کی دوسری بیوی طوبیٰ نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کردی ہے۔

میڈیا کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور کی پہلی پوسٹ سامنے آگئی ہے۔

انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ والدہ کے گلے میں بانہیں ڈالے بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر شیئر کی گئی اس تصویر میں سیدہ طوبیٰ انور لکھا ہے کہ ’میری ہمت، میرا سہارا، میرا حوصلہ، میری ہر مشکل میں آسانی صرف میری ماں ہیں۔‘

سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی والدہ کی دعاؤں کو اپنی سب سے بڑی خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میری ہر کامیابی کا راز میرے والدین ہیں۔‘

Advertisement

اپنی پوسٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جلدی واپس آجائیں، میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں۔‘

 یادرہے کہ 49 سالہ سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے رواں سال فروری میں جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ ٹک ٹاکر سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

عامر لیاقت کی جانب سے یہ خبر دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور کی جانب سے خلع لینے کے اعلان کے 24 گھنٹوں کے اندر جاری کردی گئی تھی۔

چند روز قبل سیدہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پرنشہ کرنے سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

جب کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر اور ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

فیملی کورٹ نے اس کیس کی سماعت کے لیے 7 جون کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے عامر لیاقت کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version