جنید خان کا بیٹے کیلئے محبت بھرا پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جنید خان نے اپنے بیٹے کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔
اداکار جنید خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بڑے بیٹے نائل کی سالگرہ کی تقریب سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
جنید خان بڑے بیٹے کو محبت بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں جنید خان کو اپنی اہلیہ اور دونوں بیٹوں کے ہمراہ بڑے بیٹے نائل کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ مبارک ہو بڑے لڑکے نائل! اور اس طرح آپ 8 سال کے ہو گئےہیں!‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ان تمام سالوں میں جو محبت، قسمت اور خوشی آپ ہماری زندگیوں میں لائے ہیں، ہمیشہ بے مثال رہے گی‘۔
اداکار جنید خان نے لکھا کہ’آپ سے بہت پیار ہے اور دعا ہے کہ آپ ہمیشہ ہمارے لیے مسکرانے کی وجہ بنیں جیسے آپ ہمیشہ بنے ہیں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

