لیجنڈری اداکارہ ممتاز نے کیا غیر ازدواجی تعلقات کا انکشاف

بولی وُڈ کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز نے حال ہی میں اپنی زندگی سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے، جسے سن کر ہر کسی کا منہ کھلا رہ گیا ہے۔
ممتازکا شمار ان اداکارہ میں کیا جاتا ہے، جو اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد اسٹائل اور خوبصورتی سے لوگوں کا دل جیت لیا کرتی تھیں۔
ایک انٹرویو کے دوران ساٹھ اور ستر کی دہائی میں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی ممتاز نے اپنے ایکسٹرا میریٹل افیئر (غیر ازدواجی تعلقات) کے بارے میں بتا کر سبھی کو حیران کردیا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے انٹرویو میں اپنی شادی، اسقاطِ حمل اور کینسر سے اپنی لڑائی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔
ممتاز نے آنجہانی اداکار راجیش کھنہ کے بارے میں پھیلی ان افواہوں پر بھی لب کشائی کی، جس میں یہ کہا گیا تھا کہ وہ ان کی شادی کی خبر سن کر ٹوٹ گئے تھے۔
ممتاز اپنی نجی زندگی کی وجہ سے سب سے زیادہ لائم لائٹ میں رہیں۔ فلم “سونے کی چڑیا” سے بولی وُڈ میں قدم رکھنے والی ممتاز نے کئی ہٹ فلمیں دیں۔
واضح رہے کہ ممتاز نے 1974 میں بزنس مین میور مادھوانی کے ساتھ شادی کی تھی۔
دورانِ انٹرویو ممتاز نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ شادی کے بعد ان کے شوہر میور مدھوانی کا کسی اور کے ساتھ افیئر تھا، جس کے بارے میں ان کے شوہر نے انہیں خود بتایا تھا۔
ممتاز کا کہنا تھا کہ ’آدمیوں کے لیے افیئر کرنا آسان ہوتا ہے، میرے شوہر کے تھے، صرف ایک کے علاوہ۔ میں ان کی عزت کرتی ہوں، کیونکہ انہوں نے خود اس بارے میں مجھے بتایا تھا۔ میرے شوہر کو امریکہ میں ایک لڑکی پسند آگئی تھی۔ انہوں نے مجھے کہا تھا کہ تم میری بیوی ہو اور میں تم سے پیار کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ میں تمہیں کبھی نہیں چھوڑوں گا’۔
ممتاز نے مزید بتایا کہ ’آج یہ سب ہمارے لیے بھولی ہوئی داستان ہے۔ زندگی میں ایک بار تو خدا بھی معاف کرتا ہے۔ میں ہمیشہ رانی کی طرح رہی ہوں۔ میرے شوہر نے مجھے کبھی کسی چیز کو لے کر کوئی پریشانی نہیں آنے دی‘۔
ممتاز نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’شوہر کے افیئر کے بعد میں اکیلا محسوس کرنے لگی تھی۔ مجھے بہت برا محسوس ہوتا تھا۔ ایسے میں میں نے ہندوستان لوٹنے کا فیصلہ کیا۔ یہاں میرا افیئر ہوگیا، لیکن وہ سیریس نہیں تھا۔ وہ بس کچھ لمحے کا فیز تھا، جو جلد ہی ختم ہوگیا تھا‘۔
انٹ آنجہانی اداکار راجیش کھنہ کو یاد کرتے ہوئے ممتاز کا کہنا تھا کہ جب میری شادی ہوئی تو ان کے قریبی لوگوں نے مجھے بتایا کہ جب میں نے شادی کی اور ہندوستان چھوڑ کر بیرون ملک چلی گئی، تب کاکا نے کہا، ‘میں نے اپنا داہنا ہاتھ کھو دیا ہے‘۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ جب راجیش کھنہ بیمار تھے تب وہ ان سے ملنے گئی تھیں اور آج جب وہ ان کی فلمیں دیکھتی ہیں تو وہ انہیں یاد کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News