شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اب اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھنے جارہی ہیں۔
انہوں نے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم ڈارلنگز بنانے کا اعلان کیا ہے۔
عالیہ بھٹ کا اس پروجیکٹ میں بحیثیت پروڈیوسر ڈیبیو ہوگا جس کی تیاری میں شاہ رخ خان کا پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز تعاون کرے گا۔
اداکارہ عالیہ بھٹ اور شاہ رخ باہمی اشتراک سے یہ فلم بنائیں گے تاہم عالیہ ڈارلنگز میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے بھی نظر آئیں گی جبکہ کنگ خان کیمرے کے پیچھے ہوں گے۔
فلم ڈارلنگز میں عالیہ کے علاوہ شیفالی شاہ، وجے ورما اور روشان میتھیو سمیت دیگر اسٹارز بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ یہ فلم اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

