اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنےساتھ پیش آئے واقعہ پر کھل کر بات کر لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین جنسی حراسانی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے خود کے ساتھ پیش آنے والے جنسی حراسانی کے واقعات پر گفتگو کر لی۔
میزبان احسن خان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ کبھی کوئی جنسی حراسانی کا واقعہ پیش آیاہے؟
اداکارہ نے سوال کے جواب میں بتایا کہ ’’ایسا کئی مرتبہ ہو چکا ہے بازار میں 10 ہاتھ لگے ہیں مجھے، میں کس کس کو بتاؤں گی؟ اور اگر بتاؤں بھی تو کوئی یقین نہیں کرتا ، آواز اُٹھاؤ تو کہا جاتا ہے کہ کوئی ثبوت ہے آپ کے پاس؟
اداکارہ نے کہا کہ بھلا حراسانی کا ثبوت کیسے دیا جائے، میں کیسے بتاؤں کے کس نے مجھے غلط طرح دیکھا یا غلط انداز سے ہاتھ لگانے کی کوشش کی‘‘۔
اداکارہ نے کہا کہ’’ جب میرے ساتھ ایسا ہوا تو میں نے دوسروں کے لئے آواز اُٹھانی شروع کی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی عورت یا بچے یا مرد کے ساتھ جنسی حراسانی کا واقعہ پیش آتا ہے تو کوئی ان کی بات پر یقین نہیں کرتا اور ان سے ثبوت مانگا جاتا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ’’ میں نے لوگوں کے لئے آواز اُٹھائی اور اب جب کوئی میرے پاس اپنا مسئلہ لے کر آئے چاہے وہ عورت ہو یا مرد میں اس کی سُنتی ہوں اور اس کی بات پر مکمل یقین کرتی ہوں‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

