Advertisement

شہروز سبزواری کو والد کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا

مسلسل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنے رہنے والے پاکستانی اداکار شہروز سبزواری کو اپنے والد کے اقدام کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں بہروز سبزواری کی کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جس کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے پُر زور حامی شہروز سبزواری کو ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ اگر میرے والد نے میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں عمران خان کو فالو نہ کروں۔

شہروز نے مزید کہا کہ انسان میں ذرا سی بھی غیرت ہو تو ایسا ہوہی نہیں سکتا کہ وہ عمران خان کو فالو نہ کرے۔

جس کے بعد سے ہی شہروز سبزواری کے والد بہروز سبزواری کی دو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوگئیں، جس میں انہیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر پر درج کیپشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملاقات (ن) لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں ہوئی تھی۔

Advertisement

کیپشن کے مطابق بہروز سبزواری نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف کو قومی خوشحالی، خودمختاری اور ترقی کے ایجنڈے پر حیرت انگیز رفتار سے  عملدرآمد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد شہروز سبزواری کو سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کیا شہروز کے والد نے حرام مال کھایا ہے جو لیگی رہنما سے ملاقات کر رہے ہیں؟

ایک صارف نے لکھا کہ والد کا تو نہیں پتہ لیکن شہروز کے دادا نے یقینی طور پر ان کے والد کو حرام کھلایا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version