Advertisement

بیلا حدید فلسطینیوں پر ہونے والے تشدد کے واقعے پر برہم

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے ہفتے کے روز اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونے والے تشدد کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بیلا حدید نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) کے فلسطینیوں پر تشدد کرتے ہوئے ایک وائرل ویڈیو شیئر کی ہے۔

وائرل ویڈیو  مسجد اقصیٰ میں ہفتے کے روز ہونے والے واقعے کی ہے، جب اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مسجد کے احاطے کے اندر داخل ہوکر اشتعال انگیز مارچ کی۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جارحیت اسرائیلی ڈیفنس فورسزکی زبان ہے۔

Advertisement

ماڈل نے لکھا کہ آپ یہ دکھاوا کیسے کرتے ہیں کہ آپ وہاں حفاظت کے لیے موجود ہیں؟ یہ انتہائی نامعقول ہے  اور یہ سب مجھے صرف شدید غصّہ دلاتا ہے۔

یاد رہے کہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز جنونی اسرائیلی آباد کار پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے احاطے کے اندر داخل ہوئے اور اشتعال انگیز مارچ کی۔

مسلمانوں نے اسرائیلی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اشتعال انگیز دورے کی مخالفت میں شدید نعرے بازی کی جبکہ صیہونی لیڈر کے ساتھ آنے والی پولیس نے بھی مسلمانوں پر تشدد کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version