اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دُلہن بن گئیں، تصاویر وائرل

حال ہی میں اداکار احد رضا میر کے ساتھ علیحدگی اختیار کرنے والی ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دُلہن بن گئی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ سجل علی کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جس نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی نے ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر گولڈن رنگ کا کام ہوا ہے۔
اداکارہ نے اس لباس کے ساتھ گولڈن رنگ کی روایتی جیولری کا انتخاب کیا ہے اور ساتھ ہی ہاتھوں پر مہندی بھی لگائی۔
سجل علی برائیڈل لک میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ احد رضا میر سے علیحدگی کے بعد سجل علی کا یہ پہلا برائیڈل شوٹ ہے۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا احد اور سجل کی طلاق سے متعلق بتانا تھا کہ اس جوڑی کے درمیان طلاق احد رضا میر کی جانب سے اختیار کیے گئے لاپرواہی کے رویے اور متعدد معاشقوں کے سبب ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

